21 اگست ، 2012
اسکردو … سانحہ لولوسر کے خلاف اسکردو میں پانچویں روز بھی احتجاج کیا گیا، ؛لولوسر میں بس سے اتار کر ٹارگٹ کلنگ میں 19افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سانحہ لولو سر کے خلاف اسکردو کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے پانچویں روز بھی احتجاج کیا۔ سب ڈویژن رندو میں دمبود کے مقام پر مظاہرین نے روڈ بلاک کردیا جس سے گلگت اسکردو روڈ بند ہوگئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔