21 اگست ، 2012
راولپنڈ ی … چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ قوم نے عید سلامتی سے منائی، یہی فوجی جوانوں کا انعام ہے، پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی نے جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں فوجی جوانوں سے ملاقات میں ان کے حوصلے اور بہادری کی تعریف کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط، احساس فرض اور قربانی جوانوں کا طرہٴ امتیاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوانوں کا انعام قوم کیلئے عیدالفطر کو محفوظ اور سلامتی سے منانے کو یقینی بنانے میں ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف کے جنوبی وزیرستان پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا۔