پاکستان
21 اگست ، 2012

مظفر گڑھ: ہیڈ پنجند میں کشتی الٹ گئی، 15 سے زائد افراد سوار تھے

مظفر گڑھ: ہیڈ پنجند میں کشتی الٹ گئی، 15 سے زائد افراد سوار تھے

مظفر گڑھ … مظفر گڑھ کے علاقے ہیڈ پنجند میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 15 سے زائد افراد سوار تھے، 4 کو زندہ نکال لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔ مظفر گڑھ کے علاقے ہیڈ پنجند میں دفعہ144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ ایک کشتی جس میں 15 سے زائد افراد سوار تھے دریا میں طغیانی کے باعث الٹ گئی، ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جن میں دو بچے، ایک مرد اور خاتون شامل ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی میں جانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم دفعہ 144 کے باوجود پولیس کا کوئی اہلکار یہاں تعینات نہیں تھا۔

مزید خبریں :