پاکستان
21 اگست ، 2012

لوڈ شیڈنگ نے لاکھوں شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا، شہباز شریف

لوڈ شیڈنگ نے لاکھوں شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی کی غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کرپٹ حکمرانوں کا پنجاب کی عوام کے ساتھ انتقام کا شاخسانہ ہے۔ لاہور میں عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ملک دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے تباہی مچا رکھی ہے لاکھوں لوگ بے روز گاراور ذہنی مریض بن چکے ہیں، اسلام آبادمیں علی بابا 40 چور قابض ہیں جن کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہمارے پاوٴں کی زنجیر بنی ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پہلی ترجیح ہے جب تک صوبے میں امن و امان بہترنہیں ہوتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا ذکرکرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں پہلی بار غریب عوام کیلئے ایئر کنڈیشنڈبس سروس شروع کی گئی ہے۔

مزید خبریں :