پاکستان
21 اگست ، 2012

منڈی بہاوٴ الدین: پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد قتل

منڈی بہاوٴ الدین … منڈی بہاوٴ الدین کے نواحی گاوٴں میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افرا د نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا ۔منڈی بہاوٴالدین کے علاقہ موضع کدھر غربی میں دلاور حسین ایڈووکیٹ دوستوں کے ہمراہ اپنے گھر میں بیٹھا تھا کہ مبینہ طور پر اکرام اور اس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دلاور حسین ایڈووکیٹ اور اس کے 2 دوست عبدالرحمن اور رفاقت موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خرم شہزاد نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 12سال قبل مقتول دلاور ایڈووکیٹ نے فائرنگ کر کے ملزم اکرام کے پھپھی زاد بھائی کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید خبریں :