21 اگست ، 2012
میران شاہ … شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر 2 میزائل داغے گئے، حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 4 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد جاسوس طیارے دیر تک علاقے پر پرواز کرتے رہے۔ رواں ہفتے کے دوران شمالی وزیرستان میں یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے جن میں 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔