21 اگست ، 2012
پشاور…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے کے کہ ایم ایم اے بحال ہوجائے اور عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا بھی اتحاد ہوجائے تاکہ اپوزیشن کا ووٹ بینک ضائع نہ ہو۔ نوشہرہ کینٹ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں پیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی باتیں امریکا کے ایما پر کی جارہی ہیں،اگر آپریشن کیا گیا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ ایم ایم اے بحال ہوجائے اور مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف میں بھی اگلے عام انتخابات سے پہلے اتحاد ہوجائے تاکہ اپوزیشن کے ووٹ بھی ضائع نہ ہوں،بصورت دیگرزرداری ٹولہ ملک پر مزید پانچ سالوں کے لئے مسلط ہوجائے گا۔