21 اگست ، 2012
لندن…لندن میں ایکوا ڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے مسئلے پر برطانیہ اور ایکوا ڈور کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ ایکوا ڈورکے صدر رافیل کا کہنا ہے کہ برطانوی اہل کار اسانج کی گرفتاری کیلئے لندن میں ان کے سفارت خانے میں داخل ہوئے تو یہ برطانیہ کے لئے خودکشی کے مترادف ہوگااور بعد ازاں دنیا بھر میں برطانوی سفارت خانوں میں اس قسم کی کارروائیاں ہوسکتی ہیں اور پھر برطانیہ کے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے برطانوی دفتر خارجہ نے ایکوا ڈور کے حکام کے نام خط میں ایک غیر معروف قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا برطانیہ کو سفارت خانے میں داخل ہوکے اسانج کو گرفتار کرنے کا حق حاصل ہے۔