22 اگست ، 2012
اسلام آباد… پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3.21 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 96.78 روپے فی لیٹر مقرر ہو جائے گی ،ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4.85 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 125.01 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے ۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4.40 روپے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 106.19 روپے فی لیٹر مقررکیے جانیکاامکان ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.19 روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت3.52 روپے فی لیٹر،اضافے کا امکان ہے ۔نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 23 اگست سے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیاد پر کیا جائے گا۔