دنیا
22 اگست ، 2012

برسلز: لمبرگ فوجی اڈے میں دھماکا، 7 اہلکار زخمی، اسلحہ ڈپو تباہ

برسلز: لمبرگ فوجی اڈے میں دھماکا، 7 اہلکار زخمی، اسلحہ ڈپو تباہ

برسلز … بیلجیئم کے لمبرگ فوجی اڈے میں دھماکے سے 7 فوجی اہل کار زخمی ہوگئے، واقعے میں اسلحہ ڈپو کی عمارت تباہ ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 3فوجی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کا تعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ہے۔ دھماکا فوجی اڈے میں موجود گن پاوٴڈر میں آگ لگنے سے ہوا، دھماکے کے بعد فوجی اڈے سے منسلک اسلحہ ڈپو مکمل طور تباہ ہوگیا۔

مزید خبریں :