22 اگست ، 2012
کراچی … پاکستان اور بھارت میں دو دو بینکوں کی شاخیں کھولنے اور دونوں ملکوں میں مکمل بینکاری لائسنس جاری کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان یاسین انور کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور بینک آف انڈیا کی شاخیں پاکستان میں کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی شاخیں بھارت میں کھولی جائیں گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دو، دو بینکوں کی شاخیں کھولنے اور مکمل بینکاری لائسنس جاری کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی بینکوں کو لائسنس کی منظوری میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔