کاروبار
22 اگست ، 2012

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،پٹرول 3.21مہنگا ہوگیا

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،پٹرول 3.21مہنگا ہوگیا

اسلام آباد …اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔نوٹی فیکشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3.21 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ،اورپٹرول کی نئی قیمت 96.78 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4.85 روپے فی لیٹر اضافہکرکے اسکی نئی قیمت 125.01 روپے فی لیٹرمقرر کیگئی ہے۔ڈیزل 4.40 روپے فی لیٹر مہنگا کردیاگیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 106.19 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل 3.19 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا۔اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 93.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96.35 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اوگرا نوٹی فیکشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں :