07 جنوری ، 2020
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری دی گئی تھی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے ادویات کی طے شدہ قیمتوں سے زائد وصولی پر کارروائی کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں ادویہ سازکمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد ازخود اضافہ کیا تھا جس کے باعث دواؤں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں تھیں۔
تحریک انصاف کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ملبہ بھی ن لیگ اور سپریم کورٹ پر ڈال دیا تھا۔