23 اگست ، 2012
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر کو نوٹس بھجوایا گیا ہے،اگر ان کے پاس کوئی معلومات ہیں تو وہ مہیا کریں، لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبحان احمد کا کہنا تھا کہ جن کھلاڑیوں کے نام سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں ان سے براہ راست بات چیت ہو سکتی ہے تاہم ذوالقرنین سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں آتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر سے متنازع بیانات دینے کی وضاحت طلب کر لی اور 30 اگست تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔