23 اگست ، 2012
کراچی…انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ کل بنگلادیش کے خلاف ساتویں پوزیشن کیلئے کھیلے گی۔ انڈر19ورلڈ کپ شروع ہوا تو پاکستان نے راؤنڈ کے تینوں میچ جیت کر اپنا شمار فیورٹ ٹیموں میں کرلیا،لیکن کواٹرفائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کیا ہوئی قومی ٹیم جیتنا ہی بھول گئی اور پانچویں پوزیشن کے پلے آف سیمی فائنل میں بھی ہار گئی،اب پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ کل بنگلادیش کیخلاف کھیلے گاجس میں یہ فیصلہ ہوگا کہ پاکستان ساتوین نمبر کی ٹیم ہے یا آٹھویں پوزیشن کی،پاکستان انڈر19ٹیم 25اگست کو آسٹریلیا سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی۔