کھیل
23 اگست ، 2012

حیدر آباد ٹیسٹ: بھارت کے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 وکٹ پر 307 رنز

حیدر آباد ٹیسٹ: بھارت کے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 وکٹ پر 307 رنز

حیدر آباد (دکن) … چیتیشور پجارا کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹ پر 307 رنز بنالئے، پجارا 119 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ ہیں۔ بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے دن بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اپنا چوتھا ٹیسٹ کھیلنے والے چیتیشور پجارا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ ویرات کوہلی 58 اور وریندر سہواگ 47 رنز بناکر دیگر نمایاں بیٹسمین تھے، کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو میزبان ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 307 رنز تھا۔

مزید خبریں :