کھیل
23 اگست ، 2012

بولنگ کوچ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، خواہشمند درخواست دیں، ذکاء اشرف

بولنگ کوچ کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، خواہشمند درخواست دیں، ذکاء اشرف

لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بولنگ کوچ کی تقرری جلد کی جائے گی، جو بھی خواہشمند ہے درخواست دے میرٹ کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے پاک آسٹریلیا سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کے بعد کہاکہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، پاکستان ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کا تقرر جلدکردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی اچھی رہی، انڈر 19 ٹیم کی مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :