ویڈیو— فری وائی فائی سے فون ہیک ہونا انتہائی آسان

پبلک مقامات پر فری وائی فائے استعمال کرنے سے ڈیوائس سے خفیہ معلومات چوری کی جاسکتی ہے—فوٹو فائل 

کسی بھی ریسٹورینٹ، شاپنگ مال یا عوامی مقام پر جاتے ہی اگر فری وائی فائی مل جائے تو خوشی اور سکون محسوس ہوتا ہے مگر یہ عارضی خوشی انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فری وائی فائی استعمال کرنے سے ہوشیار رہیں کیونکہ اس کے ذریعے آپ کی ڈیوائس سے خفیہ معلومات چوری کی جاسکتی ہے یا پھر آپ کی موبائل فون پر ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

چینل نیوز ایشیاء کے ایک پروگرام میں ایک سائبر سیکیورٹی کے ماہر نے عملی طور پر ایک صارف کے ساتھ یہ تجربہ کرکے بتایا کہ فری وائی فائی کے ذریعے کیا کیا ایکسس کیا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف فری وائی فائی کی سہولت دیکھ کر فون کنیکٹ کرتا ہے جس کے ذریعے سائبر سیکیورٹی ماہر اس کی ہر حرکت کو جانچ رہا ہے۔

یعنی صارف اپنے فون میں کلاؤڈ کے فولڈر میں ہے یا کوئی اہم فائلز دیکھ رہے  وہ واضح طور پر وائی فائی کے ذریعے کوئی دوسرا بھی دیکھ رہا ہے جس کے تحت اس کا ڈیٹا کاپی، ایڈیٹ اور یا اسے نقصان پہنچانے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔

جب صارف کو پتا چلا کے وہ جو بھی اپنے فون میں کررہا ہے ان سب کو مانیٹر کیا جارہا ہے تو وہ حیران رہ گیا۔

یہی نہیں وائی فائی جب موبائل سے کنیکٹ ہوگیا ہے تو صارف جس سے بھی بات چیت کر رہا ہے وہ تک ریکارڈ ہوتا ہے اور اسے ہیک کیا جاسکتا ہے۔

ایسے میں سائبر سیکیورٹی ماہرہن پبلک فری وائی فائی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب فری وائی فائی استعمال کیا جائے تو ڈیوائس میں حسساس معلومات کو محفوظ نہ کریں۔اس کے علاوہ لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور آئی پیڈ وغیرہ میں سیکیورٹی سولوشن کو انسٹال رکھیں۔

مزید خبریں :