ہواووے کی بنا ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں بنانے میں دلچسپی

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

اسمارٹ فون تیار کرنے والی چین کی معروف کمپنی ہواووے نے حال ہی میں فائیو جی ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب کمپنی بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیوں کی تیاری میں بھی مدد فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

’گزمو چائنہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ہواووے اب بغیر ڈرائیور والی گاڑیاں (سیلف ڈرائیونگ کار) بنانے میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ہواووے کے روٹیٹنگ مینیجر کا کہنا ہے کہ ’ہمارا حتمی مقصد مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کا حصول ہے اور اس مقصد تک پہنچنے کا عمل اہم ہے، جیسے ٹیسلا ایساکر کے سب کے لیے اہم ہے، اگر ٹیسلا ایسا کر سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے‘۔

اگرچہ کمپنی ذاتی طور پر اپنی گاڑیاں بنانے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی بلکہ یہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں سے شراکت داری کرکے انہیں مدد فراہم کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق ان گاڑیوں میں فائیو جی (ایل ٹی ای وی) سمیت لائیو ویڈیو کالنگ بلٹ ان کی خاصیت بھی ہوگی۔

فی الحال ہواوے فائیو جی سے منسلک کاریں بنانے کے لیے سائک (ایس اے آئی سی) اور چائنا موبائل کے ساتھ مل کر فائیو جی میں اپنی مہارت کا استعمال کر رہی ہے۔

مزید خبریں :