پاکستان
Time 20 جنوری ، 2020

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سور جہاز کے نیچے آکر ہلاک

فائل فوٹو

اسلام آباد ائیر پورٹ کے رن وے پر سور گھس آیا جو جہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک ہو گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیرپورٹ کے بیرونی جنگلے کی دیوار کے نیچے سے زمین کھود کر ایک سور رن وے تک پہنچ گیا۔

اس وقت ایک  غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز لینڈنگ کے بعد ٹیکسی وے پر تھی، واقعے پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے ویل سے جانور ٹکرا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ہلاک ہونے والے جانور کی باقیات ہٹا کر رن وے کو کلیئر کر دیا۔

مزید خبریں :