24 اگست ، 2012
ٹاؤنزویل…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کیلئے کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 236 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 جبکہ شاہد الیاس اور دیوان صابر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔