24 اگست ، 2012
عمان… شامی پارلیمنٹ کے سابق رکن ناصر الحریری منحرف ہو کر اپنے درجنوں رشتہ داروں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے ۔ اردن کے وزیر اطلاعات نے ناصر الحریری کی اردن آمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ا ن کے ہمراہ ان کے خاندان کے 38 افراد بھی ہیں ۔ شامی اپوزیشن کے ایک رکن کے مطابق صدر بشار الاسد کی حکومت نے ناصر الحریری کو ان کے گھر میں نظر بند کررکھا تھا۔ واضح رہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ کے لئے پرتشدد کارروائیاں شروع ہونے کے بعد اردن میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔