دنیا
24 اگست ، 2012

نیوزی لینڈ:بینک کی غلطی سے لاکھوں ڈالرکے مالک بننے والا کو جیل

ویلنگٹن… بینک کی غلطی سے لاکھوں ڈالر کا مالک بن کر ملک سے فرار ہو جانے والے نیوزی لینڈ کے شہری کو ساڑھے چار سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوئی یو گاؤ نامی شخص نے اپریل2009ء میں ایک لاکھ ڈالر قرضے کی درخواست کی تاہم بینک نے غلطی سے اس کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ڈالر منتقل کردیئے ‘ ہوئی یو گاؤ اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر اس رقم کا بڑا حصہ بیرون ملک اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے بعد ملک سے فرار ہوگیا۔ 2 سال تک مفرور رہنے کے بعد چین سے ہانگ کانگ داخل ہوتے ہوئے اسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے حکام کے مطابق ملزم سے ابھی تک رقم وصول نہیں کی جاسکی تاہم اس نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے 4 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

مزید خبریں :