دنیا
24 اگست ، 2012

چین:ا یکسپریس وے پر بنا پل ٹوٹ گیا ، 3 افراد ہلاک 5 زخمی

چین:ا یکسپریس وے پر بنا پل ٹوٹ گیا ، 3 افراد ہلاک 5 زخمی

بیجنگ…چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں ایکسپریس وے پر 30 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بنے والا پل ایک سال سے بھی کم وقت میں ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 320 فٹ طویل پل کی تعمیر 2 سال کے عرصہ میں گزشتہ سال نومبر میں مکمل ہوئی تھی اور پل سے 9800 گاڑیاں فی گھنٹہ گزر سکتی تھی تاہم جمعہ کو چار بڑے ٹرک ایک ساتھ گزرنے کے دوران یہ پل ٹوٹ گیا واضح رہے کہ چین میں گزشتہ سال جولائی سے اب تک چھ بڑے پل ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ ناقص تعمیر اور بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :