08 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکا کے صدر اوباما نے نئی نسل کو بہترین روزگار کی فراہمی اور صنعتوں کو جدید بنانے کے لیے ملک کے تعلیمی نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے اور کہاہے کہ حساب اور سائنس کے اساتذہ کی تربیت پر80ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔وائٹ ہاؤس میں سائنس فئیر کے موقع پر صدر اوباما کاکہناتھا کہ امریکا مفکروں ، خواب دیکھنے والوں اور بہترمستقبل پر یقین رکھنے والوں کا ملک ہے اور میتھ میٹکس اور سائنس کے مضامین میں بہترپرفارمنس سے ملک ترقی کریگا۔سائنس میلے میں سو سے زیادہ طلبہ کے بنائے ہوئے پراجیکٹس بھی رکھے گئے تھے۔تقریب سے خطاب میں صدر اوباما نے کہاکہ ایسے ہی طلبہ امریکا کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔