کھیل
Time 29 جنوری ، 2020

سابق کپتان سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی کرکٹر  نے اس خوش خبری کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی اور ایک تصویرپوسٹ کی جس میں ان کے بیٹے عبداللہ نے اپنی نومولود بہن کو تھاما ہوا ہے۔

سرفراز احمد نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اللہ کا شکر ہے، ماشاءاللہ‘۔

جیسے ہی سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ویسے ہی شوبز شخصیات، قومی کھلاڑی اور دیگر شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے سرفراز احمد کو مبارکباد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی سرفراز احمد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

اسپورٹس اینکر زینب عباس نے بھی سرفراز احمد کو مبارکباد دی۔

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے سرفراز احمد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی دیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد  2015 میں سید خوشبخت سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کا ایک بیٹا عبداللہ بھی ہے۔

مزید خبریں :