24 اگست ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثارکونااہل قراردینے سے متعلق اپیل مسترد کردی۔چوہدری نثار علی خان کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت جمعہ کو جسٹس نا صر الملک اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اہل خانہ کی غیر ملکی شہریت سے چوہدری نثار کی ملک سے بے وفائی ثابت ہوتی ہے نہ وہ نا اہل ہو سکتے ہیں۔