24 اگست ، 2012
طرابلس … لیبیا کے علاقے زلیتان میں قبائلی تنازعے پر شروع ہونے والے جھگڑوں میں15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے زلیتان میں دو قبائل کے درمیان خونیں جھڑپ میں 15سے زائد افراد موت کی نیند سو گئے۔ قبائلیوں کا یہ جھگڑا آپس کے تنازعات سے بڑھتا ہوا آخر کار خونریزی پر جا کے رکا ، تنازعے میں دونوں جانب سے آزادانہ اسلحے کا استعمال کیا گیا جس سے درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے،لیبیا میں جمہوری حکومت کے آنے کے بعد قبائلی جھگڑے دن بدن دوبارہ سر ابھار رہے ہیں۔