دنیا
08 فروری ، 2012

فرانس میں شدید سردی ، سب سے زیادہ بجلی استعمال کی گئی

پیرس … فرانس میں سردی کی شدت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ تاریخ میں سب سے زیادہ بجلی آج استعمال کی گئی ہے اور اسکا وجہ گھروں اوردیگر مقامات کو گرم رکھنے کی کوشش تھی۔فرانس میں پچھلے پانچ روزسے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔ زیادہ ترآبی گزرگاہیں منجمد ہوچکی ہیں اور درجہ حرارت منفی 15سے منفی 17ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے۔مشرقی یورپ میں اس سے براحال ہے مگر فرانس کے دارلحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں نظام زندگی بری طرح متاثرہے۔شام 6بجے تک جس قدر بجلی استعمال کی گئی وہ آزادی فرانس کے بعد سے ابتک ریکارڈ ہے تاہم حکومت کاکہناہے کہ شہریوں کوفکرکی ضرورت نہیں ،بجلی کی وافر مقدارموجود ہے۔

مزید خبریں :