دنیا
24 اگست ، 2012

شام: پرتشدد واقعات اور گولہ باری سے مزید 200 افراد ہلاک

شام: پرتشدد واقعات اور گولہ باری سے مزید 200 افراد ہلاک

دمشق …شام میں جاری پرتشدد واقعات اور فوج کی گولہ باری سے مزید 200سے زائد افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے،فورسز نے درعا شہر میں الحراک کے مقام پر ایک اسپتال پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران زیر علاج درجنوں زخمیوں کو حراست میں لے لیا ۔جمعہ کوعالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری پرتشدد واقعات اور سرکاری فوج کی گولہ باری سے200سے زائدافراد ہلاک ہو گئے ۔شامی نیوز نیٹ ورک اور انسانی حقوق کی رابطہ کمیٹیوں کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں دمشق اور اس کے نواح میں ہوئیں۔

مزید خبریں :