پاکستان
Time 01 فروری ، 2020

گھر بیٹھے سبزی اور پھل منگوانے کی ایپ کا دائرہ کار وسیع

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

حکومتِ پنجاب نے سبزی اور  پھل گھر بیٹھے منگوانے والی ’قیمت ایپ‘ کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نجی کمپنی کی شراکت داری سے ’قیمت ایپ‘ متعارف کرائی گئی تھی جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے سبزی اور پھل منگوا سکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے سے پہلے صرف راولپنڈی اور ملتان کے شہری مارکیٹوں میں جائے بغیر ہی سبزیاں اور پھل با آسانی اپنے گھر منگوا سکتے تھے۔

ایپ کی کامیابی کے بعد اب اس کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور اس سروس کو اب دیگر بڑے شہروں میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے سے اب راولپنڈی، ملتان اور اسلام آباد سمیت لاہور کے شہری بھی گھر بیٹھے پھل اور سبزی منگوا سکیں گے۔

شہری اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فون میں ’قیمت ایپ‘ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :