24 اگست ، 2012
لاہور … پاکستان ریلوے نے یکم ستمبر سے تمام مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ جی ایم ریلوے کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم ستمبر 2012ء سے ہوگا۔ جی ایم ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کیا جارہا ہے۔