Time 03 فروری ، 2020
کاروبار

بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے دیر سے دکانیں کھولنے کی روایت توڑ ڈالی

کراچی کی سب سے بڑی بولٹن مارکیٹ کے اندر قائم ایک چھوٹی مارکیٹ نے دیر سے دکانیں کھولنے کی روایت توڑ ڈالی۔

کراچی کا یہ کلچر ہے کہ کاروباری طبقہ عموماً صبح دیر سے اٹھتا ہے اور بازار دوپہر میں جا کر کھلتے ہیں اور پھر رات گئے تک کھلے رہتے ہیں۔

تاہم اب کراچی کے مصروف ترین تجارتی علاقے بولٹن مارکیٹ کی ایک چھوٹی سی حافظ اسلام مارکیٹ کے دکانداروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ صبح مارکیٹ کھولیں گے اور شام ہوتے ہی بند بھی کردیں گے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

مارکیٹ کے اعلامیے کے مطابق 3 فروری سے دکانیں صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

چھوٹی سی مارکیٹ کی دیکھا دیکھی قریبی مارکیٹوں نے بھی دکانیں صبح جلدی کھولنا اور شام میں بندکرنا شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کی جانب سے بھی مارکیٹ جلدی کھلنے اور بند کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے تاہم روایت اور کلچر کے برخلاف یہ چنگاری کتنی آگ لگاتی ہے اور کیا کراچی کا کلچر تبدیل ہونے جارہا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

مزید خبریں :