پاکستان
Time 04 فروری ، 2020

آرمی چیف سے امریکی ادارے روٹری انٹرنیشنل کے ارکان کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم روٹری انٹرنیشنل کے ارکان نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی ادارے روٹری انٹرنیشنل کی چار رکنی ٹیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں ہیلتھ کیئربالخصوص پولیو کےخاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں امور پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے امید کا اظہار کیا کہ تمام اداروں کی ٹھوس کوششوں سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں پاکستان میں پولیو کیسز  میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا اور ملک بھر میں 140 سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ سب سے زیادہ پولیو کیسز کی تصدیق خیبرپختونخوا میں ہوئی۔

مزید خبریں :