24 اگست ، 2012
واشنگٹن … سائیکلنگ کے چیمپئن امریکی کھلاڑی لانس آرم اسٹرانگ کو ممنوعہ ادویا ت استعمال کرنے کے جرم میں تاحیات سائیکلنگ مقابلوں میں حصہ لینے کی پابندی عائد کردی گئی ہے، تمام ٹائٹلز بھی واپس لے لئے گئے۔ امریکا کے اینٹی ڈوپنگ ادارے نے لانس آرم اسٹرانگ سے ان کے تمام 7 ٹور ڈی فرانس ٹا ئٹل بھی واپس لے لئے ہیں۔ ایک روز قبل آرم اسٹرانگ نے امریکا کے اینٹی ڈوپنگ ادارے سے اپنا نام کلیئر کرنے کے مقدمے کو واپس لے لیا تھا۔ آرم اسٹرانگ نے کینسر کے عارضے کی وجہ سے قوت بخش ادویات استعمال کیں۔ لانس آرم اسٹرانگ نے 1999ء کے بعد سے 7 مرتبہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔