دنیا
08 فروری ، 2012

یوکرائن میں سردی،گاڑیاں شاہراہوں پر، جہاز سمند میں پھنس گئے

یوکرائن میں سردی،گاڑیاں شاہراہوں پر، جہاز سمند میں پھنس گئے

کیو… یورپی ملک یوکرائن میں شدید برفباری اور سرد موسم سے صورتحال مزید خراب ہوگئی، کئی بحری جہاز سمندر میں جبکہ کئی گاڑیاں مرکزی شاہراہ پر پھنس گئیں ۔ یوکرائن میں شدید برفباری اور سردی ایک سو پینتیس سے زیادہ لوگوں کی جان لے چکی ہے جبکہ شدید سردی نے سمندر کا پانی بھی جمادیا ہے جس سے بحری جہاز سمندر میں ہی پھنس گئے۔جہاز کے عملے کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یوکرائن کے جنوبی علاقے کی مرکزی شاہرائیں بھی شدید برفباری کے باعث بند ہوگئیں۔اور کئی مسافر سڑکوں پر ہی پھنس گئے۔

مزید خبریں :