سابق ایم این اے جمشید دستی اغواء اور تیل چوری کے الزام میں گرفتار

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کو آئل ٹینکر کے عملے کو اغواء اور تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

مظفر گڑھ سے سابق ایم این اے جمشید دستی کو اغواء اور چوری کے مقدمے میں ملتان سے  گرفتار کیا گیا۔

 جمشید دستی اپنے خلاف مقدمے کی ضمانت کے سلسلے میں ہائیکورٹ ملتان آ رہے تھے کہ ہائیکورٹ کے قریب کینٹ کے علاقے میں جمشید دستی کو گرفتارکر لیاگیا۔گرفتاری کے بعد جمشید دستی کو مظفر گڑھ پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

 جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغواء اور تیل چوری کا مقدمہ گذشتہ سال 23 دسمبر کو تھانہ قریشی ضلع مظفر گڑھ میں درج کیا گیا تھاجس میں جمشید دستی سمیت 8 افراد نامزد ہیں۔

 مقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابق گن مین پولیس اہلکاروں سمیت 5 دیگر نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید خبریں :