دنیا
25 اگست ، 2012

چلی ، تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے مظاہرہ، 113 طلبہ گرفتار

چلی ، تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے مظاہرہ، 113 طلبہ گرفتار

سانتیاگو… چلی کے دارالحکومت سانتیاگومیں نظام تعلیم کی بہتری کے لئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 113 طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ مختلف اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے 4500 کے قریب طلباء نے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق مظاہرین نے ایوان صدر کے قریب احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل اور پانی پھینکا اس دوران دارالحکومت کی ٹریفک 2گھنٹے تک جام رہی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 39 کے قریب نوجوان اور 74 درمیانی عمر کے لڑکے شامل ہیں ۔ مظاہرین نے تمام ہائی اسکولز کو سنٹر گورنمنٹ کے زیر نگرانی چلانے اور کالجز کی تعلیم کو مفت کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :