پاکستان
Time 08 فروری ، 2020

طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد گرفتار

گجرات میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 فروری کو موضع لنگے میں تین ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان عادل، نبیل اور زین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

والدہ نے الزام لگایا تھا کہ ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

پولیس نے دو ملزمان عادل اور نبیل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔