دنیا
25 اگست ، 2012

کولمبیا میں جبری مشقت کا شکار بچوں کی تعداد 15لاکھ ہو گئی

کولمبیا میں جبری مشقت کا شکار بچوں کی تعداد 15لاکھ ہو گئی

بگوٹا … کولمبیا میں بچوں سے جبری مشقت لینے کی شرح 13 فیصد سے تجاویز کرگئی ہے ۔گزشتہ روز اعلی حکام نے بتایاکہ کولمبیا میں 1.5 ملین کے قریب پانچ سے 17 سال کے بچوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2011ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران بچوں سے جبری مشقت لینے کی شرح 13 فیصد کے قریب تھی۔ ڈائریکٹر نیشنل ایڈمنسٹریٹرڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹس (ڈی اے این ای) جارج بستہ مانتے نے کہا ہے کہ یہ خبراس ملک کیلئے انتہائی پریشان کن ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ترقی یافتہ معاشرہ میں اوران کے ماں بچوں سے کام نہیں لیا جاتا۔ اعدادوشمار کے مطابق 23 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے بلکہ ان سے جبری مشقت لی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس بارے میں وزارت محنت لوگوں کے گھروں سے معلومات حاصل کررہی ہے ۔

مزید خبریں :