25 اگست ، 2012
میامی … ہیٹی میں سمندری طوفان سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے، سمندری طوفان بڑی تیزی کے ساتھ کریبین جزیرہ کی طرف بڑھ رہا ہے، اس سے 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہیٹی کی آبادی قریب ملک ڈومنیکن ریپبلک میں پناہ لینے کیلئے مجبور ہو گئی۔ دو سال قبل آنیوالے زلزلہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے لگائے گئے کیمپ اور امدادی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ہیٹی کے نیشنل حیریکین سنٹر جو کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کر رہا ہے خبردار کیا ہے کہ طوفان کی رفتار 65 کلو میٹر فی گھنٹہ اور ہواؤں کی رفتار 220 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جو دوسرے علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد ہیٹی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور برطانیہ کے سنٹرز نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان جمعہ کی شب یا ہفتہ کی صبح کو ہیٹی پہنچ سکتا ہے۔