08 فروری ، 2012
لیما… پیرومیں تیزبارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ کئی علاقوں میں فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرو میں کئی روز تک جاری بارشوں کے باعث دریائے چلی امڈ آیا جس کے بعد ضلع ایری کوئپا کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔جب کہ پہاڑی خطے میں گندا پانی کافی کے فصلوں میں داخل ہوگیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت پانی کے مسئلے پر قابی پانے کے لیے اقدامات نہیں کررہی۔