دنیا
08 فروری ، 2012

بھارت:فحش ویڈیو دیکھنے والے بی جے پی کے وزراء مستعفی ہوگئے

بھارت:فحش ویڈیو دیکھنے والے بی جے پی کے وزراء مستعفی ہوگئے

بنگلور بھارتی ریاست کرناٹک میں اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل فون پر فحش مناظر دیکھتے ہوئے پکڑے گئے بی جے پی کے دونوں وزراء مستعفی ہو گئے ہیں۔ کرناٹک میں اسمبلی اجلاس کے دوران گرما گرم بحث ہورہی تھی، اس وقت دو ریاستی وزیر موبائل فون پر فحش مناظر دیکھ رہے تھے. باہمی تعاون کے وزیرلکشمن سوادی کے موبائل فون پر یہ فلم چل رہی تھی اور بچوں کی بہبود کے وزیر سی سی پٹیل مل کر باری باری اسے دیکھ رہے تھے. میڈیا نے یہ افسوس ناک طرز عمل سب کے سامنے رکھ دیا، جس کے بعد عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا. کرناٹک میں اپوزیشن جماعت کانگریس اور جنتا دل نے ان ارکان کواسمبلی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ، جبکہ وزرا کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ایک لڑکی کے ساتھ بیرون ملک زیادتی کے بارے میں بات ہو رہی تھی تو ہم اس وقت وہ متعلقہ وڈیو دیکھ رہے تھے جو کوئی جرم نہیں ہے. ان کا کہنا ہے کہ جس موبائل فون جس میں وہ شرمناک فلم تھی وہ ان دونوں کا نہیں بلکہ ایک تیسرے وزیر کرشنا پالمر کا تھا جو پورٹس کے وزیر ہیں۔ تاہم بڑھتے ہوئے عوامی دباوٴ کے پیش نظر دونوں وزرائ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :