مائیکل جیکسن کا بھانجا پاکستان کی مہمان نوازی کا اسیر ہو گیا

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

امریکا کے سابق لیجنڈری پاپ گلوکار مائیکل جیکس کے بھانجے جعفر جیکسن حال ہی میں پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لائے اور یہاں کے عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔

مائیکل جیکسن کے بھانجے اور گلوکار جعفر جیکسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ’چائنا پاکستان انویسمنٹ کارپوریشن‘ اور ان کے بورڈ ممبر ذیشان شان کے ساتھ پاکستان آئے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جعفر جیکسن نے میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کی دو یونیورسٹیوں کا دورہ کیا، وہاں کا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرنا حیرت انگیز تھا، یہ سب بے حد ہمدرد اور باصلاحیت تھے، اور مجھے یہ چیز بے حد اچھی لگی کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس حوالےسے بے حد پر جوش ہیں۔

جعفر جیکسن نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہترین محسوس ہوا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے تمام لوگ بے حد ہمدرد اور خوش مزاج ہیں۔

جعفر جیکسن نے کہا کہ میں مستقبل میں یہاں دوبارہ آکر شو کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں، میں اس سفر میں ایک ایک سیکنڈ لطف اندوز ہوا ہوں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ امریکا کے لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن 5 دن کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

جعفر جیکسن لیجنڈری گلوکار جرمین جیکسن کے چھوٹے بیٹے اور پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بھانجے ہیں۔

گلوکار کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا، جرمین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مائیکل جیکسن کے ہرمشکل وقت میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔

مزید خبریں :