کھیل
25 اگست ، 2012

نوجوان بولرز کووسیم وقار کی طرح خطرناک بولربنانا چاہتا ہوں ، محمد اکرم

نوجوان بولرز کووسیم وقار کی طرح خطرناک بولربنانا چاہتا ہوں ، محمد اکرم

کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ نوجوان بولرز کووسیم وقار کی طرح خطرناک بولربنانا چاہتا ہوں ، نئی ذمہ دارایں چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم نے کہا کہ دس سال پہلے پاکستان کی فاسٹ بولنگ جس مقام پر تھی اُس ہی اعلی درجے پر نوجوان فاسٹ بولرز کو بھی لے جانا چاہتے ہیں ،دیگر ممالک کی نسبت پاکستان خوش قسمت ملک ہے کہ یہاں پر کرکٹ سب سے مقبول کھیل ہے جس کی وجہ سے فاسٹ بولرز کی تعداد بہت ہے صرف انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے، نئے بولنگ کوچ محمد اکرم چند روز میں دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ ٹیم کو جوائن کرکے بولنگ کی کوچنگ شروع کردیں گے۔

مزید خبریں :