کھیل
25 اگست ، 2012

سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت کیمپ 28اگست سے ہوگا

سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت کیمپ 28اگست سے ہوگا

کراچی…سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت ٹینس کیمپ 28اگست سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں امریکا میں پی ٹی آر کورس کرنے والے چنگیز حسن کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوالیفائیڈ کوچ چنگیز حسن نے بتایا کہ وہ امریکا میں چھ ماہ کا پی ٹی آر کوچنگ کورس پاس کیا ہے،اور وہ چاہتے ہیں کہ کورس کے دوران جو کچھ سیکھا ہے وہ تجربی نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل کروں ، 28اگست سے کراچی میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں15کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ کے دوران سات سے آٹھ سال کے بچوں کو بھی ٹرینگ دی جائے گی،کراچی کے بعد ٹنڈوالایار، میرپور خاص،حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی کیمپس لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :