25 اگست ، 2012
اسلام آباد … کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کم ریٹ پرمتعارف کرائی جائے گی۔چیئرمین ایف بی آر کی ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کم ریٹ پر کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2 فیصد سے کم ریٹ پر متعارف کرانے کا امکان ہے جس سے لوگوں کو کالا دھن سفید کرنے میں مدد ملے گی۔