پاکستان
08 فروری ، 2012

فیصل آباد:گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، پاکستان ایکسپریس روک لی گئی

فیصل آباد:گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، پاکستان ایکسپریس روک لی گئی

فیصل آباد… فیصل آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب ٹرین کو روک لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گیس فیصل آباد میں گیس کی صنعتوں کو گیس چوری سے روکنے کیلئے انتظامیہ نے گیس پریشر میں کمی کر دی تاہم اسے سے گھریلو صارفین بھی شدید متاثر ہوئے اور آج انہوں نے سنت سنگھ والا کے قریب پاکستان ایکسپریس پر پتھراوٴ کر کے اس روک لیا۔ مظاہرین ٹرین پر چڑھ گئے اورانتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مزید خبریں :