سندھ پولیس کی گاڑیاں دولہا کو پروٹوکول دینے کیلئے استعمال ہونے لگیں

زرائع کے مطابق دولہا سے پولیس پروٹوکول کے عِوض30ہزار روپے وصول کیے گئے،فوٹو:اسکرین شاٹ،سوشل میڈیا

سندھ پولیس کی گاڑیاں دولہا کو پروٹوکول دینے کے لیے بھی استعمال ہونے لگی ہیں،کراچی میں دولہا کی گاڑی کو پروٹوکول دینے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی دو گاڑیاں دولہا کی گاڑی کو پروٹوکول دیتے ہوئے آگے پیچھے سائرن بجاتے چلی جارہی ہیں۔

شہر کی مصروف سڑک پر پولیس کی جانب سے دولہا کی گاڑی کو اعلٰی شخصیت کی گاڑی کی طرح پروٹوکول دیا جارہا ہے جب کہ بارات میں شامل ایک نوجوان اپنے موبائل سے پروٹوکول کی ویڈیو بھی بنارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دولہا اور باراتیوں کو پولیس پروٹوکول دینے کا واقعہ کچھ روز قبل کا ہے۔

ذرائع کے مطابق دولہا سے پولیس پروٹوکول کے عِوض30ہزار روپے وصول کیے گئے۔

خیال رہے کہ اس طرح پرائیویٹ پروٹوکول کے لیے پولیس موبائل کا استعمال غیر قانونی ہے جس پرماضی میں اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں بھی ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :