کھیل
26 اگست ، 2012

کراچی:جشن آزادی ہارس ریس 2012ء ماچو مین نے جیت لی

کراچی:جشن آزادی ہارس ریس 2012ء ماچو مین نے جیت لی

کراچی … جشن آزادی کپ ہارس ریس 2012ء کمال فاروق کے گھوڑے ماچو مین نے جیت لی،ایزی ٹو واک دوسرے نمبر پر رہا۔ کراچی ریس کلب میں ہونے والی 7 فرلانگ کی ریس میں 8 گھڑ سواروں نے حصہ لیا، اسور، دی ڈکٹیٹر، ویل ڈن، ایزی ٹو واک، ماچومین ، میڈل آف آنر، سوئیل وکٹر اور رجا نے ریس میں حصہ لیا۔ کمال فاروق کے گھوڑے ماچومین نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کیا اور جشن آزادی کپ 2012 ء جیت لیا،ایزی ٹو واک دوسرے نمبر پر رہا ۔

مزید خبریں :